یو سی 89 کے معززین ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل
راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے چک جلال دین یونین کونسل نمبر 89 میں متحرک سیاسی اور سماجی کارکن عبداللہ صابر اور حاجی شبیر نے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا.
حاجی صابر کے گھر میں پاکستان مسلم لیک نواز میں شمولیت کی تقریب ہوئی جس میں امیدوار اسمبلی انجینئر قمر اسلام، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فیصل قیوم نے بھی شرکت کی.
تقریب میں یوسی کے متحرک سیاسی اور سماجی کارکن عبداللہ صابر اور حاجی شبیر نے اپنی پوری فیملی اور دوست احباب سمیت مسلم لیک ن میں شمولیت اخیتار کی اور بلدیاتی انتخابات میں حمایت کا یقین دلایا.
عبداللہ صابر نے انجینئر قمراسلام اور ملک فیصل قیوم کی قیادت پہ بھر پور یقین کا عندیہ دیا اور اس بات پہ زور دیا کہ علاقے کے مسائل کو کم وسائل میں بھرپور طریقے سے حل کیا جائے.
انھوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے ستائے ہوئے لوگوں کو انصاف دلایا جائے اس موقع پہ انجینئر قمراسلام نے عوامی اجتماع میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا.
انہوں نے کہا میں ماضی میں کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہتا مسقبل میں آپ لوگوں کی تعمیر و ترقی کے فیصلے آپ کے نمائندوں سے ہی کروانا چاہتا ہوں.
انہوں نے کہا اور میں اور ملک فیصل قیوم دن رات آپکی خدمت کے لیے حاضر ہیں اور عوامی رابطے کی از سر نو تنظم سازی بھی آپکی مشاورت سے کریں گے.
Comments are closed.