وزیراعظم سے ملاقات کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد پہنچ گئے

45 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے منتخب قومی ٹیم چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کی قیادت میں آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی، کچھ کھلاڑی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم یہ ملاقات پہلے سے شیڈول ہے، آج سہ پہر 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ورلڈ کپ کے فاتح کپتان عمران خان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مورال ہائی رکھنے سے متعلق خصوصی طورپر ٹپس دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملاقات میں نیوزی لینڈ ٹیم کی سکیورٹی کے نام پر واپسی اور انگلینڈ کی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے اعلان کی بعد کی صورتحال پر بھی بات کریں گے اور انھیں بتائیں گے کہ ہمیں اب کس طرح کی کرکٹ رکھیلنی اور رویہ اپناناہے۔

ملاقات میں انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی نئی حکمت عملی کے بارے میں وزیراعظم کو مطلع کیا جائے گا، نو منتخب چیئرمین رمیض راجہ مستقبل کی پیش بندی اور منصوبوں کے بارے میں بھی وزیراعظم کوآگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم کو راولپنڈی میں کل سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ اور نئے ڈومیسٹک کلینڈر سے متعلق بھی بتایا جائے گا، چیئرمین پی سی بی وزیراعظم کو بورڈ میں تبدیلیوں سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نوجوان کھلاڑیوں پر زور دیں گے کہ وہ ذہنی طور پر کیسے مضبوط ہوں اور مشکل حالات میں مقابلے کیلئے کیسے تیار ہوں ، خاص کر ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔

Comments are closed.