دیر بالا، جرگے میں فریقین کی فائرنگ، 9افراد جاں بحق،16زخمی

46 / 100

دیر بالا( زمینی حقائق ڈاٹ کام) خیبر پختونخواہ میں ضلع دیر کے علاقے براول میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا۔

جرگہ میں بحث تکرار بڑھنے کے باعث فریقین آپے سے باہر ہوگئے اور اس دوران جھگڑا ہوگیا، ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں کئی افراد موقع پر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے بعض زخمیوں کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے اور مجموعی اموات کی تعداد بڑھنے کاخدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے تاہم علاقے میں سخت کشیدگی اور خوف ہراس کی فضا ہے اوردوبارہ لڑائی سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Comments are closed.