پارلیمانی سیکرٹری حاجی فضل الٰہی کے دورہ تناول کی تیاریاں جاری

46 / 100

مانسہرہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پارلیمانی سیکرٹری بلدیات حاجی فضل الٰہی خان کے دورہ تناول کے حوالے سے متعلقہ چھ یونین کونسلز میں ان کے استقبال اور جلسہ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

حاجی فضل الہی پارلیمانی سیکرٹری بلدیات کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے فوکل پرسن اور انصاف سپورٹس اینڈ کلچر کے صوبائی صدر بھی ہیں 24ستمبر 2021کو تناول کا دورہ کررہے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری بلدیات آئندہ جمعہ کو صبح 10بجے تناول یونین کونسل ساون میرا گاؤں سہراگلی میں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ صوبائی و مرکزی قائدین بھی ہونگے۔

حکمران جماعت کے اہم رہنماوں کی آمد کے باعث یونین کونسل ساون میرا، یونین کونسل درہ شنائیہ، یونین کونسل لسان نواب، یونین کونسل دربند، یونین کونسل پھلڑا اوریونین کونسل پڑھنہ کے عوام پرجوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری بلدیات حاجی فضل الٰہی دورہ تناول کے دوران علاقے کے دیرینہ مسائل کے بارے میں اہم اعلان کریں گے، حاجی فضل الٰہی مانسہرہ اور تناول میں خاصے مقبول ہیں اور وہ علاقے کی ترقی چاہتے ہیں۔

حاجی فضل الًہی و دیگر رہنما تناول کی اہم سیاسی سماجی شخصت ساجد حسین تنولی کی دعوت پر تناول کا دورہ کررہے ہیں جس کا مقصد ان پسماندہ علاقوں کے مسائل کو اجاگر اور حل کرناہے۔

ساجد حسین تنولی کا 24ستمبر کے عوامی اجتماع سے متعلق کہنا تھا کہ یہ مقامی لوگوں کی خواہش تھی کہ حکمران جماعت کے رہنما دورہ کریں اور مسائل کی نشاندہی ہوسکے کیونکہ یہاں سے منتخب نمائندے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے چند ہفتے قبل بھی وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن حاجی فضل الٰہی نے اس علاقے اور بالخصوص کوہ بھینگڑہ کے ملحقہ علاقے کا دورہ کیا تھا جہاں ساجد حسین تنولی نے انھیں کوہ بھینگڑہ کو سیاحتی مقام بنانے کی تجویز دی تھی۔

Comments are closed.