پی سی بی نے پلان بی پر عمل کا فیصلہ کرلیا،2دن بعد پنڈی میں کرکٹ میلہ

46 / 100

راولپنڈی( سپرزٹس دیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کی کرکٹ پیاس بجھانے اور مالی نقصان کم کرنے کیلئے پلان بی پر عمل درآمد شروع کردیا،21ستمبر سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کا آغاز ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کو مایوسی سے نکالنے اور مالی نقصانات کے کسی حد تک ازالے کیلئے فوری اور اہم فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کے بعد پی سی بی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے قبل از وقت انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 پہلے ملتان میں شیڈول تھا اب یہ ٹورنامنٹ کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ٹورنامنٹ کا 21 ستمبر سے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام تمام ڈومیسٹک کرکٹ ٹیموں کو اس فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے،پاکستانی شائقین کرکٹ کو 2 روز کے انتظار کے بعد سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملیں گے،

پاکستان کے بیشتر بین الاقوامی کرکٹرز بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، جس سے ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی بڑگے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 3 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ہی یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کر کے اپنی کرکٹ ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے سے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Comments are closed.