نواز شریف کی نیوزی لینڈ کی مذمت کی بجائے اپنی حکومت پر تنقید

45 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )سابق وزیراعظم نواز شریف نے دورہ منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ پر تنقید کرنے کی بجائے ایک بار پھر حکومت پر نشتر چلا دیئے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی پرپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جہاں سے چلے تھے وہیں واپس آکھڑے ہوئے، نیوزی لینڈ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے باعث دورہ منسوخ کردیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ، وزیراعظم عمرا ن خان کی یقین دہانی کے باوجود نیوزی لینڈ کی وزیراعظم راضی نہ ہوئیں پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کیلئے یقینا ایک افسوسناک خبر ہے ۔

لندن میں نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ we are back to square one ہم جہاں سے چلے تھے وہی واپس آکھڑے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کاکہنا تھا سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا ، لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔

واضح رہے نیوزی لینڈ نے ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلا میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے سکیورٹی تھریٹ کا بہانہ بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا ۔

Comments are closed.