وزیراعظم نے بھی کیوی ہم منصب کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ، فواد چوہدری

18 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی کیوی ہم منصب سے رابطہ کرکے سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وزیر اطلاعات نے ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا،ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں۔

 

http://

 ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

Comments are closed.