پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

45 / 100

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

عالمی وباکورونا کے باعث اسٹیڈیم کی گنجائش کے پچیس فیصد یعنی چار ہزار پانچ سو شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے، ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر لی گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں شائقین کرکٹ کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گااور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سیریز اپنے نام کریں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مصباح اور وقار یونس کے نہ ہونے سے ان پر کافی ذمے داری ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے اسکواڈ میں تین اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اٹھارہ سال بعد پہلی بار پاکستان میں کھیل رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہے اور دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Comments are closed.