عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے کوششیں کرے، آرمی چیف

45 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے عالمی برادری افغانستان میں انسانی اورمہاجرین کے بحران سے بچنے کیلئے کوششیں کرے۔

آئی ایس پی آر  سے جاری اعلامیہ کے مطابق یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلپوگرانڈی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے.

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ افغانستان  میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے  یو این ایچ سی آر کی بحران میں  کلیدی کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو این ہائی کمشنر نے پاکستان میں 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کو بھی سراہا۔

ہائی کمشنر نے افغانستان صورتحال میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

Comments are closed.