مہنگائی سے تڑپتے عوام پر حکومت نے پھر پٹرول بم گرادیا

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اب پیٹرول کی نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15اور16ستمبرکی درمیانی شب بارہ بجے ہو جائے گا،نئی قیمت سے بچنے کیلئے پٹرول پمپس پر صارفین کی قطاریں لگ گئیں۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور رات بارہ بجے کے بعد 118روپے ولا پٹرول 123روپے30پیسے ہو جائے گا۔

ڈیزل کی قیمت 5 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافے کے بعد 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے نئی قیمت 90 روپے 69 پیسے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت نے آخری بار پٹرول کی قیمت میں جو کمی کی تھی وہ ایک روپے50پیسے فی لیٹر تھی تاہم جب اضافہ کیا ہے تو 5روپے فی لیٹر کیاگیا۔

Comments are closed.