جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 7 اہلکار شہید

9 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے.

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آپریشن جنوبی وزیرستان میں آسمان منزا کے علاقے میں خفیہ معلومات پر کیا گیا تھا،اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی.

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا.

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات جوان بھی شہید ہوگئے۔

آپریشن آسمان منزا کے علاقے میں خفیہ معلومات پر کیا گیا تھا۔ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشتگردوں کی تلاش کیلئے فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.