بیرون ملک پاکستانیوں کی رقومات بھیجنے پر عائد ٹیکس کٹوتیاں ختم

46 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر بیرون ملک سے پاکستانیوں کی رقومات کی ترسیل کو تمام ٹیکس کٹوتیوں نے مستثنیٰ قرار دے دیاہے۔

ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں محنت کشوں کی طرف سے رقومات پاکستان بھیجنے پر عائد تمام ٹیکس کٹوتیوں کو استثنیٰ سے متعلق آگاہ کیا گیاہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرون ممالک میں قائم تمام پاکستانی سفارت خانوں کے عملہ کو بیرون ملک روزگار کے سلسلہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو فوراً اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے.

 


واضح رہے وزیراعظم عمران خان بار بار اس بات کا ذکر کرتے ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی میں وہ کلیدی کردار ادا کررہے ہیں وزیراعظم انھیں زیادہ سہولیات دینا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.