ن لیگ کے اراکین اسمبلی کیخلاف انتقامی کارروائی کیلئے فہرستیں بن گئیں

45 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجاب میں کنٹونمنٹ انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان کو انتقامی کارروائی کانشانہ بنانے کیلئے لیگی اراکین اسمبلی کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔

یہ انکشاف مسلم لیگ ن کی ترجمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاہے ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ ن لیگی ارکان اسمبلی کی فہرست بنائی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت جتنی مرضی فہرستیں بنا لے ہم حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں نہیں ہیں اور حکومتی ناکامیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگی ارکان کی لسٹیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں شکست کے بعد تیار کی گئی ہیں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ ن لیگی رہنماوں کی لسٹیں قبضہ مافیا، جرائم پیشہ افراد سے مبینہ تعلق پر بنائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کی فائلیں محکمہ اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور نیب حکام کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے فہرستوں میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق، مہر اشتیاق، ملک ریاض، افضل کھوکھر، رانا مبشر اور وحید عالم کے نام شامل ہیں۔

بتایا گیاہے کہ فہرستوں میں غزالی سلیم بٹ، عمران نذیر، چوہدری شہباز، میاں مرغوب، سلمان رفیق، ماجدظہور، مجتبٰی شجاع الرحمن، میاں نصیر، سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، سمیع اللّٰہ خان اور رانا مشہود کا نام بھی شامل ہے۔

Comments are closed.