رنگ محل کی ، ماہ پارہ ، بڑے حادثہ کا شکار ہوتے بال بال بچ گئی

50 / 100

کراچی( ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل رنگ محل میں ما ہ پارہ کا کردار ادا کرنے کرنے والی سحر خان ایک بڑے حادثہ کا شکار ہوتے بال بال بچ گئی۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو ایک ڈرامہ کے سیٹ کی ہے تاہم میں حادثہ کا سین اصلی ہے اور سحر خان اداکار عدیل چوہدری کے ہمراہ
شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اداکار عدیل چوہدری نے حال ہی میں ڈرامے کے سیٹ پر بنائی گئی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں عدیل چوہدری کے ہمراہ اداکارہ سحر خان کو بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران اداکار عدیل چوہدری کسی گھر کے باہر بائیک پر بیٹھے سحر خان کے منتظر ہیں، بعد ازاں سحر خان کو بھی عدیل چوہدری کی بائیک پر آ کر بیٹھ جاتی ہے۔

http://

اداکارہ کے بائیک پر بیٹھتے ہی عدیل چوہدری جب بائیک چلانے لگتے ہیں تو بائیک ان کے کنٹرول سے باہر ہوکر دیوار میں جالگتی ہے تاہم پہلے دو ہچکولوں کے بعد ہی سحر خان چھلانگ لگا دیتی ہیں۔

عدیل چوہدری سے جونہی بائیک بے قابو ہوتی ہے اداکارہ سحر خان چلتی بائیک سے چھلانگ لگا دیتی ہیں اس کے بعد منظر غائب ہوتا ہے تاہم بعد میں کیمرہ دوبارہ ان پر آتاہے۔

اس حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور لوگ انھیں مختلف مشورے دے رہے ہیں۔

Comments are closed.