راجہ منصور علی کو پی ٹی آئی کا کلید ی عہدہ ملنا خوش آئندہے، راجہ اصغر

45 / 100

راولپنڈی(ویب ڈیسک) راجہ منصور علی خان کا پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کا سیکرٹری جنرل مقرر ہونا پارٹی کارکنوں کیلئے اچھی خبر ہے کیونکہ راجہ منصور کا نہ صرف کارکنوں بلکہ ہر شعبہ کے لوگوں سے رابطہ رہتاہے۔

ان خیالات کااظہار راولپنڈی کینٹ میں مقیم کھاوڑہ کے سیاسی و سماجی رہنما راجہ اصغر خان راجہ رفاق اورراجہ بشارت حسین نے مشترکہ بیان میں کیا اور پارٹی منصب ملنے پر راجہ منصور علی خان کو مبارکباد بھی دی ہے۔

واضح رہے مظفرآبادکے حلقہ ایل اے اکتیس کھاوڑہ پانچ سے سابق امیدوار راجہ منصور علی خان کو پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کا سیکرٹری جنرل مقر ر کیا گیاہے ۔

راجہ اصغر خان اور راجہ بشارت حسین کا کہنا ہے کہ راجہ منصور پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اورہر دلعزیز سیاسی شخصیت ہیں، امید ہے وہ پارٹی قائد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

انھوں نے کہا کہ راجہ منصور علی خان پارٹی کو آزادکشمیر بھر میں مزید مضبوط اور فعال بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پارٹی کی حکومت کے دوران کارکنوں کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔

راجہ محمد اصغر خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت سیف اللہ نیازی اور دیگر رہنماوں کا بھی شکریہ ادا کیا جھنوں نے ایک بہترین اور نظریاتی کارکن کوآزادکشمیر میں ایک کلیدی عہدہ دیاہے۔

Comments are closed.