ایکشن کمیٹی کےرہنماوں سمیت 150 افراد کے نام شیڈول 4 میں شامل
فوٹو : فائل اے آئی
مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےرہنماوں سمیت 150 افراد کے نام شیڈول 4 میں شامل دئیے گئے،ان مرکزی رہنماوں میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، امان خان اور راجہ امجد علی خان شامل ہیں.
ایکشن کمیٹی کے ان 150 ارکان کے نام شیڈول 4 میں ڈال دیے ہیں، شناختی کارڈ، بینک اکاونٹ اور پاسپورٹ فریز کردئیے جائینگے، شیڈول فور میں نام شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے-جے اے اے سی) کے چار رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ 5 جون 2026 کو ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے 41ویں اجلاس میں کیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ منظوری سنٹرل پولیس آفس کی سفارشات کی بنیاد پر آزاد جموں و کشمیر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کی دفعہ 16(1) کے تحت دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، جسے مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے، سے تعلق رکھنے والے درج ذیل افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے.
شوکت نواز میر ولد حبیب اللہ خان (ضلع مظفرآباد)
راجہ امجد علی خان ولد راجہ محمد اسماعیل خان (ضلع مظفرآباد)
انجم زمان اعوان ولد محمد زمان اعوان (ضلع مظفرآباد)
راجہ صہیب جاوید ولد راجہ محمد جاوید (ضلع جہلم ویلی)
نوٹیفکیشن پر سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ آزاد جموں و کشمیر کے دستخط موجود ہیں۔
جن دیگر افراد کے نام شامل کئے گئے ہیں ان کے ناموں کی بھی فہرست جاری کی گئی ہے اور متذکرہ بالا فیصلہ کے بعد مرکزی رہنماوں کی طرح ان کے نام بھی جاری کئے گئے ہیں.
Comments are closed.