بلاول بھٹو زرداری موٹر وے پر قافلے سمیت ٹول ٹیکس دیئے بغیر نکل گئے

45 / 100

فوٹو: فائل
رحیم یار خان (آئی این پی )چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رحیم یار خان موٹر وے انٹر چینج پر قافلے سمیت ٹول ٹیکس ادا کیے بغیر نکل گئے۔

بلاول بھٹو زرداری کے قافلے میں درجنوں گاڑیاں شامل تھیں لیکن ایک گاڑی نے بھی انٹر چینج پر ٹول پلازہ ادا نہ کیا اور پہلے بلاول بھٹوزرداری کی گاڑی گزری اس کے بعد پورا قافلہ گزر گیا۔

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے قبل سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر وصدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں پارٹی عہدیدار و کارکنان کا جم غفیر ان کا استقبال کرنے اقبال آباد انٹر چینج پہنچا۔

پارٹی قائد کی آمد کی خوشی میں جیالوں کو نہ ماسک یاد رہا اور نہ ایس او پیز کا خیال۔ بلاول بھٹو کی آمد پر کارکنان دھکم پیل کے باعث استقبال کیلئے آئے کارکنان جیبں کٹ جانے کے باعث موبائل فون چوری ہوگئے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا ایس او پیز پر زور دیتے ہیں اور سندھ میں تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی اس وجہ سے بار بار بند ہوتے رہے ہیں ایس او پیز پر پابندی کی ہدایت کی جاہتی ہے لیکن خود ایسے سیاسی اجتماعات میں سیاسی پارٹیاں ایس او پیز نظر انداز کردیتی ہیں۔

Comments are closed.