افغانستان کی نئی حکومتی کابینہ "نائن الیون” کو حلف اٹھائے گی

8 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان حکومت کی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تاریخ کااعلان کردیاگیاہے اور طے پایا ہے کہ طالبان کابینہ نائن الیون کو حلف اٹھائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی طرف سے اعلان کردہ عبوری حکومت کی حلف برداری کی تقریب 11ستمبر کو ہوگی۔

عالمی میڈیا میں یہ خبر بھی زیر گردش ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی افتتاحی تقریب میں روسی سفارتی عہدیدار شرکت کریں گے تاہم ابھی تک طالبان حکومت کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ترجمان افغان طالبان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے گزشتہ کی پریس کانفرنس میں افغانستان کی نئی حکومت اور کابینہ کے ارکان کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ رو ملا محمد حسن آخوند وزیراعظم، ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب وزیراعظم مقرر ہونے اور نئے آرمی چیف کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

Comments are closed.