مصباح بھا گ گئے ہیں انھیں پتہ تھا رمیض راجہ نکال دینگے، شعیب اختر

اعظم خان شامل ہے شعیب ملک نہیں،سلیکشن کی سمجھ نہیں آئی

45 / 100

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے مصباح الحق کو پتہ تھا رمیض راجہ آگئے تو مجھے نکال دیں گے اس لئے پہلے بھا گ گئے ہیں۔

شعیب اختر نے ہیڈ کوچ مصاح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس کے عہدوں سے دستبردار ہونے پر ردعمل میں کہا کہ مصباح اور وقار بے نقاب ہوکر بھاگے ہیں میں اسے میں ڈر کر بھاگنا ہی کہوں گا۔

سابق فاسٹ باولر نے کہا کہ میرے خیال میں مصباح کو معلوم تھا کہ رمیز راجہ کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہوگی انھوں نے کہا کہ یہ پی سی بی کا قصور ہے کہ جو ان دونوں کو لایا تھا۔

شعیب اختر نے ورلڈ کپ کی ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سلیکشن کی بالکل سمجھ نہیں آئی ہے کہ ٹیم کے انتخاب کا کیا طریقہ کار ہے جس میں اعظم خان آجاتے ہیں لیکن شعیب ملک نہیں آتے۔

انھوں نے کہاکہ مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو ہونا چاہیے تھا کیونکہ شعیب ملک سے اچھی چوائس کوئی نہیں ہے ، وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

سابق سپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای میں ہے قومی ٹیم کو کامیابی کے لیے پورا زور لگانا چاہیے ۔

Comments are closed.