علی گیلانی کاجسد خاکی چھیننا ،مقدمہ بنانافاشزم کی مثال ہے، وزیراعظم

14 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھینے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بھارتی فاشزم کی ایک اور مثال ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ92سال کے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا نازیوں سے متاثر آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا انتہائی شرمناک عمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر مقدمہ درج کرنا اور بھی شرمناک ہے، یہ اقدام بھارتی فاشزم کی ایک اور مثال ہے۔

بزرگ رہنما سید علی گیلانی تین روز قبل طویل علالت کے بعد سری نگر میں انتقال کر گئے تھے اور ان کے اہل خانہ بزرگ حریت رہنما کو ان کی وصیت کے مطابق شہدا قبرستان میں دفنانا چاہتے تھے لیکن قابض بھارتی فورسز نے میت اہل خانہ سے زبردستی چھین کرتدفین کردی۔

انڈین فورسز نے رات کے اندھیرے میں حیدرپورہ قبرستان میں ان کی تدفین کی اس دوران اہل خانہ نے احتجاج کیابھارت سے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی میت کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر رکھا تھا۔

http://

اسی لئے وزیراعظم پاکستان نے ایک بار پھر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نازی اور آر ایس ایس نظریے سے متاثر حکومت موجود ہے۔

قابض بھارتی پولیس نے حریت رہنما کی میت کو پاکستان پرچم میں لپیٹنے اور آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف بڈگام پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔

 

 

Comments are closed.