اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فونک رابطہ

8 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹرس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ کے دوران دونوں رہنماوَں کے درمیان افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،عمران خان نے افغانستان میں امن، استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت اجاگر کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازع ختم ہونے سے ہی افغان عوام کو پائیدارامن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کا موقع ضائع نہیں کیا جانا چاہیے، تنازع ختم ہونے سے ہی افغان عوام کو پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری افغان عوام کی خوشحالی کیلئے مزید کردار ادا کرے،عالمی برادری کے کردار ادا کرنے سے نہ صرف سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ افغانوں کاانخلا کا سلسلہ رکے گا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچے ہیں، ذرائع مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی وفد افغان شوریٰ کی دعوت پر دورہ کر رہا ہے۔

پاکستانی وفد نے دورہ کے دوران طالبان قیادت سے پاک افغان سیکیورٹی ،اقتصادی اور دیگر امور پر بات ہو گی، کابل پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ میری کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا انتظام پاکستانی سفیر کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ماضی میں افغانستان کی مدد کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی افغان امن کے لئے کام کرتے رہیں گے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے سب ٹھیک ہوگا۔

 

Comments are closed.