وزیراعظم نے افغانیوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزراعظم عمران خان نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اکاوٴنٹس کھولنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ایک ٹویٹ کے زریعے وزیراعظم نے اکاونٹ کھولنے کی اجازت دینے کابتایا، انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کو بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت بہت پہلے دے دینی چاہئے تھی۔
ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بینک اکاوٴنٹس کھولنے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 14 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں جن میں 74 فیصد ان افغانوں کی دوسری یا تیسری نسل ہے یا وہ پاکستان ہی میں پیدا ہوئے ہیں۔
Comments are closed.