مریم نواز کے بیٹے نے انڈین گانا گا کر سب کو حیران کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے نکاح کے روز گلوکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے گانا گا کر سب کو حیران کر دیا.
جنید صفدر نے اپنے نکاح کی تقریب میں انڈین گانا گایا جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے بہترین انداز میں گانا گاکر سننے والوں سے داد وصول کی۔
جنید صفدر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں جنید صفدراپنے نکاح کی تقریب کے روز انڈیا کا مقبول گانا، کیا ہوا تیرا وعدہ، خوبصورت آواز اور انداز میں گارہے ہیں۔
گانا گانے کے موقع پر جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں، ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ جنید صفدر ایک بار پھر اپنے عزیز انکل حمزہ شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے۔
گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہےاس سے پہلے شہباز شریف بھی کئی بار گلوکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں.
شہبازشریف نے 2018 میں کراچی دورے کے دوران ایک مقامی ہوٹل میں احمد رشدی کا مشہور زمانہ گانہ گا کر سب کو حیران کردیا تھا۔
Comments are closed.