پیوٹن وعمران کا رابطہ، افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آئیں، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلیفونک کر کے افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کیلئے اہم ہے، افغان عوام کے تحفظ،سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا افغان عوام کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیےعالمی برادری افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھے اور افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔
دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بدلتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے پاک روس اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا.
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن اور سلامتی کے فروغ کیلئے قریبی تعاون پر اتفاق کیا اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
Comments are closed.