چینی باشندے افغانستان میں اسلامی رسم و رواج کی پابندی کریں، چین


کابل( ویب ڈیسک)چین نے افغانستان میں مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سب چینی باشندے اسلامی رسم و رواج کی سختی سے پابندی کریں۔

کابل میں چینی سفارت خانے کی طرف سے خصوصی اعلامیہ میں جاری کیا گیاہے جس میں اپنے شہریوں کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ افغانستان اسلامی اسلامی رسم و رواج کی پابند ی کریں اور کابل ایئرپورٹ اور دیگر افراتفری والے مقامات سے دور رہیں۔

دوسری طرف امریکی سفارتخانے نے بھی امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور امریکن کو بتایا گیاہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ کی طرف نہ جائیں۔

امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئرپورٹ کے اردگرد سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا صرف امریکی حکومتی نمائندے کی ہدایات پر کابل ایئرپورٹ کا رخ کریں۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری کابل ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں، کابل ایئرپورٹ کے گیٹس کے باہر ممکنہ سیکیورٹی خطرات ہیں، اس لئے ائر پورٹ آمد کیلئے سفارتخانے کی ہدایت کاانتظارکیا جائے۔

Comments are closed.