بلدیاتی الیکشن، ق لیگ کا عبدالعزیز کی حمایت کرنے کا فیصلہ


راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی کینٹ کی وارڈ نمبر سات کے سیاسی اور سماجی رہنما راجہ اصغر خان ،نے اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات میں حمایت پر ق لیگ کی قیادت کے فیصلے کو سراہا ہے.

میڈیا کو جاری بیان میں راجہ اصغر خان
نے کہا کہ عبدالعزیز علاقے کی معروف سیاسی اورسماجی شخصیت ہیں،جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں.

مسلم لیگ ق کی قیادت کی جانب سے ان کی الیکشن میں حمایت اور پارٹی میں اہم ذمہ داری دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔ صدر مسلم لیگ ق راولپنڈی کوآرڈینٹر سپیکر پنجاب اسمبلی محمد زبیر اور جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی فیاض تبسم کی قیادت میں مسلم لیگ ق بلدیاتی الیکشن جیتے گی.

راجہ اصغر خان نے کہا کہ الیکشن میں عبدالعزیز کو کامیاب کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور سیٹ جیت کر انشاء اللہ ق لیگ کی قیادت کو تحفے میں دیں گے.

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمیں تمام دوست احباب نے الیکشن میں ہر طرع کی سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہےاور انشاءاللہ ہم بہتر نتائج کیلئے پر امید ہیں.

خان افسرخان ،سردار عبدالحمید،عبدالحفیظ، سردار شکیل خان ،راجہ امیتاز خان اور دیگر نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیک ق کی قیادت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر سات کے لئے آزاد امیدوار عبدالعزیز کی حمایت پر شکرگزار ہیں.

Comments are closed.