نصرت سحر عباسی با حجاب ہو گئیں، اللہ نے ہدایت دیدی، رکن سندھ اسمبلی
کراچی( ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کی شعلہ بیاں رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے حجاب کرنا شروع کردیاہے۔
حجاب پر روائتی انداز میں چند لوگوں کے کمنٹس کے بعد نصرت سحر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پردہ کرنے کی وضاحت بھی کردی اور بتایا ہے کہ انھوں نے ایسا کیوں کیاہے۔
رکن سندھ اسمبلی نصر ت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے، ہدایت کسی کو بھی اچانک ہی ہوتی ہے کیونکہ یہ کام اللہ ہی کرواتاہے اور انسان کی زندگی کا کوئی پتہ نہیں کب ختم ہو جائے۔
Nusrat Sehar Abbasi MPA (GDA)
— Nusrat Abbasi (@nsabbasiOff) August 16, 2021
Live here on twitter
THISE WHO ARE MY FOLLOWERS ON TWITTER KINDLY LISTEN TO ME AND RETWEET MY VIDEO IF YOU HAVE NO ANY OBJECTION @ImranKhanPTI@ARYNEWSOFFICIAL @OfficialDGISPR @ISI pic.twitter.com/f9UaDvzHTK
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں، مجھے بھی ایمان ملا ہے اور ہدایت ملی ہے، انھوں نے کہا کہ میک اپ کرتے ہوئے اچانک ایسا کر لینا آسان نہیں ہے سوچ بدل جانے پر ایسے فیصلے ہوتے ہیں۔
Comments are closed.