اوآئی سی کشمیر رابطہ گروپ کا اجلاس 26 فروری کو طلب
اسلام آباد(زمینی حقائق )او آئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور صورتحال پر غور کے لیے 26فروری کو اجلاس طلب کر لیا۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور بھارتی جنگی جنون پر مسلم دنیا کو اگاہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام ہمسایہ ممالک سمیت یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
زرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے او ائی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی اور کشمیر پر او ائی سی کے کنٹیکٹ گروپ کا اجلاس فوری بلانے کی درخوست کی تھی۔ جس پر او ائی سی نے کنٹیکٹ گروپ کا اجلاس 26 فروری کو بلا لیا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں برھتے ہوئے بھارتی مظالم او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاہے ۔ یہ اجلاس پاکستان کی باضابطہ درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی کاروائیوں کا جائزہ اجلاس میں رکن ممالک کے او آئی سی میں مستقل مندوبین شریک ہونگے۔
توقع ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شریک یوں گے اور پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور حقائق سے مسلم امہ کو اگاہ کیا جاہے گا۔
Comments are closed.