کراچی، منی ٹرک پر دستہ بم حملہ،11افراد جاں بحق،9زخمی
کراچی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب رات کو ایک ٹرک میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 11افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 9افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹرک میں 25 سے 30 افراد سوار تھے جس کی وجہ سے اموات زیاد ہوئیں،یہ لوگ کسی شادی میں شرکت کے بعد گھروں کو واپس جارہے تھے کہ ان کے ٹرک میں دھماکہ ہو گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کا تعلق سوات کے ایک ہی خاندان سے ہے، اس افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں ،اس گاڑی پر کوئی جھنڈا نصب نہیں تھا۔ معاملے کو ذاتی دشمنی کے تناظر میں بھی دیکھیں گے۔
متاثرہ فیملی جماعت اسلامی کے سابق یوسی چیئرمین لانڈھی معراج خان سواتی کی ہے،انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکہ ابتدائی طور پر ہینڈ گرینڈ کا لگتا ہے۔
قبل ازیں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے کہا تھا کہ ابتدا مین عینی شاہدین نے سلینڈر دھماکے کی اطلاع دی تھی۔ تاہم جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ یہ تخریب کاری کا واقعہ ہے۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے حکام کو جاں بحق افراد کے ورثا کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے وزیر ٹرانسپورٹ سے گاڑی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ادھرایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ان کی ایمبولینسز کے ذریعے 7 افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں جبکہ دیگر 2 لاشیں دوسرے اداروں کی ایمبولینس نے پہنچائیں،ترجمان کے مطابق 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دھماکا ابتدائی طور پر ہینڈ گرنیڈ کا لگتا ہے، جو گاڑی میں گرنے سے پہلے ہی پھٹ گیا، ابتدائی تفتش کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔
Comments are closed.