ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا؟
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا پاکستان کی پلیئنگ الیون کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔
پاکستان پہلے ٹیسٹ کیلئے پہلے ہی 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں بولرز کے لیے سازگار باؤنسی پچز ہوتی ہیں۔ پریکٹس کے لیے جتنا موقع ملا اس میں کھلاڑیوں نے اچھی تیاری کی ہے۔
میزبان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اچھی ٹیسٹ ٹیم ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کرنا ہوگی ہوم گراؤنڈ کا ہمیں فائدہ ہو گا.
مظفرآباد میں جاری کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے اوقات میں ٹیسٹ کی وجہ سے
تبدیلی کی گئی ہے، 12 اور 13 اگست کو کے پی ایل کا پہلا میچ صبح ساڑھے دس بجے اور دوسرا دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز 14 سے 16 اگست تک میچز ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے جبکہ فائنل 17 اگست کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.