تاجر کو بلیک میل کرنے والی معروف ماڈل کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) تاجر کے ساتھ مبینہ طور پر پر ویڈیو بنا کر کر بلیک میل کرنے والی معروف افرا خان کو عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا-

ماڈل گرل افرا خان کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے ایک دن قبل گرفتار کیا تھا جس کے بعد اسے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت نے ماڈل گرل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ماڈل افرا خان پر ایک تاجر کے ساتھ مبینہ طور پر ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کر نے کا الزام ہے، مبینہ طور پر ماڈل گرل نے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا اب تک 5 لاکھ روپے وصول کر لئے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق افرا خان نے ایک تاجر کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد اداکارہ نے تاجر کو بلیک میل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا جبکہ تاجر نے اب تک 5 لاکھ روپے بھی ماڈل کے بینک میں ٹرانسفر کیے ہیں۔

ماڈل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ماڈل سے تفتیش بھی جاری ہے۔ تاحال ماڈل افرا خان کی جانب سے دئیے گئے موقف اور بیانات کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا.

Comments are closed.