امریکہ وزیر دفاع کا آرمی چیف سے رابطہ، تعلقات بہتر بنانے کی خواہش
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کااظہا ر کیاہے ،امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
اس حوالے سے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پینٹا گونک کے ترجمان کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان خطے کی سکیورٹی صورت حال اور استحکام سے متعلق مشترکا مقاصد کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق لائیڈ آسٹن نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خطے میں باہمی مفادات کے حصول کے علاوہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان پینٹا گون کے مطابق امریکی وزیر دفاع اور پاک فوج کے سربراہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعلقات میں وسعت پر بھی بات چیت کی ہے۔
امریکہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام پر بھی بات کی تاہم اس بات چیت کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔
Comments are closed.