یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ پولیس اہلکار کی زیادتی، ویڈیو بھی بنالی
مظفر آباد ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)آزاد کشمیر میں یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ پولیس اہلکار کی زیادتی کا واقعہ ہواہے جس میں ملزم نہ زیادتی کے بعد ویڈیو بھی ریکارڈ کی ۔
پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیاہے کہ پولیس اہلکار 6 ماہ سے اس طالبہ کو بلیک میل کر رہا ہے اور زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار نے طالبہ سے دستاویزات بنوانے کا جھانسہ دے کر تعلقات استوارکیے۔
متاثرہ طالبہ نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، لڑکی نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ پولیس اہلکار دیگر لڑکیوں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔
اس حوالے سے ایس پی باغ مرزا زاہد حسین کے مطابق گرفتار ملزم کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔حکام کاکہناہے کہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
آزادکشمیر میں ویمن یونی ورسٹی باغ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک کرنے کے لزام میں پولیس اہلکار پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے مقامی لوگوں میں اشتعال پایا جاتاہے۔
کچھ روز قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر بیان میں زیادتی کے بڑھتے واقعات پر مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے اتفاق رائے کو ناگزیر قرار دیا تھا۔
انھوں نے کہا تھا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں وحشی درندے ہیں ، زیادتی کرنے والے درندوں کو نشان عبرت بنانا چایئے، قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد، استغاثہ اور سزائیں بہت ضروری ہیں۔
Comments are closed.