نوازشریف حکومتی عہدیداروں کے اعصاب پر سوار ہیں، مریم نواز
اسلام آباد( ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ویزے کے مسئلے پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہیں کہ نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔
مریم نواز نواز شریف سے ذہنی شکست کھانے کے بعد اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہے۔
نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں ۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔ https://t.co/2zCodnnlYb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 6, 2021
انھوں نے کہا نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی واضح شکست لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں، کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔
واضح رہے برطانوی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویزا کی درخواست مسترد کردی ہے اس فیصلے کے خلاف نواز شریف کے وکلاء نے برطانیہ کے متعلقہ محکمہ میں اپیل کردی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت کئی وزراء اور حکومتی شخصیات نے نواز شریف کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر تبصرے کئے اور انھیں واپس وطن آنے کے مشورے دیئے ہیں۔
Comments are closed.