بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کر رہا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں تاریخی ناانصافیوں کا نوٹس لے۔
اسلام آباد میں ڈاکٹر سعید الغفلی کی سربراہی میں او آئی سی کے انسانی حقوق آزادکمیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدل کر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل،تشدد اور گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف وزریوں پرتشویش کا اظہار کیا.
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں
بھارت کی پیدا کردہ غیر قانونی صورتحال سنگین ہے۔بھارت فوری طور پر غیر قانونی اقدامات واپس لے۔
انہوں نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے غیر قانونی یکطرفہ بھارتی اقدامات سے بھی آگاہ کیاوزیراعظم نے کہا کہ بھارتی فورسز کی پیلٹ گنز سے متعدد کشمیری نوجوان بینائی سے محروم ہوچکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بھارت ہندوتوا نظریے کے تحت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو جدوجہد آزادی کی سزا دے رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وادی میں کشمیریوں کے خودارادیت اور مذہبی آزادی کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش پر کام ہو رہا ہے.
آبادیاتی تناسب میں تبدیلی جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہےاسلامی تعاون تنظیم کے وفد نے پاکستان میں موجودگی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کشمیر کاز کے لئے تنظیم کی مکمل حمایت کا اظہار ہے۔
او آئی سی کے انسانی حقوق آزادکمیشن کا وفد کونسل کے وزرائے خارجہ کی طرف سے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔
Comments are closed.