ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس شوکت صدیقی کے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے عبوری حکم کی توثیق کردی۔

IMG 20190224 022241

جسٹس محسن اختر کیانی نے عوامی سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے پر مستقل پابندی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

دوران سماعت پیمرا نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی نے عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا ۔

عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے 13 فروری 2017ء کو پیمرا نے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

Comments are closed.