طالبان کے قبضہ کو عالمی برادی تسلیم نہیں کریگی، زلمے خلیل


اسلام آباد( ویب ڈیسک) افغان حکومت کے بجائے طالبان سے مزاکرات اور طالبان کے مطالبے پر افغانستان چھوڑنے والے امریکہ نے افغانستان میں طالبان کے اقتدارمیں آنے کی بھر پور مخالفت شروع کردی۔

افغانستان کے حوالے سے ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ طالبان نے طاقت سے قبضہ کیا تو افغانستان میں لاقانونیت ہو جائے گی۔

زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان نے قبضہ کیا تو عالمی برادری انہیں مسترد اور مزاحمت کرے گی، انہیں تسلیم نہیں کرے گی، انہیں عالمی معاونت حاصل نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دونوں فریقوں نے امن کے موقع کا فوری فائدہ نہیں اٹھایا ، تاہم طالبان خود بھی کہتے ہیں کہ وہ افغانستان میں لاقانونیت نہیں ہونے دینا چاہتے۔

افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں دونوں فریقوں کے درمیان گہرے اختلافات ہیں، دونوں فریق ذاتی مفادات پر ملکی مفاد کو ترجیح دیں ۔

واضح رہے افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کی مخالفت کرنے والے امریکہ نے افغان حکومت کی بجائے دوحہ میں طالبان سے مزاکرات کئے، طالبان سے معاہد ہ کیا اور طالبان کے ہی مطالبے پر افغانستان سے انخلاء کیا۔

Comments are closed.