آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے حلف اٹھا لیا
مظفر آباد(شہزاد شفیع) پاکستان تحریک انصاف کے سردار قیوم نیازی ایوان میں 33 ووٹ حاصل کر کے آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا. ان سے صدر مسعود خان نے حلف لیا.
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری اکبر لطیف کو
15 ووٹ ملے.
اس سے قبل آج ہی وزیراعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا امیدار نامزد کیا تھا جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کی تھی۔
اپنے انتخاب کے عبدالقیوم نیازی نے اپنی پارٹی کے سربراہ عمران خان اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ میں ایمانداری سے کام کروں گا اور قیادت کی امیدوں پر پورا اتروں گا
طویل ترین مشاورت کے بعد غیر متوقع طور پر سردار عبدالقیوم نیازی وزارت اعظمیٰ کے لئے نامزد قرار پائے ، آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں آج ہی ووٹنگ ہو رہی ہے جب کہ متحدہ اپوزیشن نے چوہدری لطیف اکبر کو نامزد کیا.
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں تصدیق کی کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے سردار عبدالقیوم نیازی کو نامزد کر دیا ہے۔
طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 4, 2021
سردار عبدالقیوم نیازی نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ ون سے کامیابی حاصل کی تھی اور وہ مسلم کانفرنس سے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے.
آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں جب کہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کے انتخاب کیلئے طویل مشاورت ہوئی اور اس دوران عمران خان نے انٹرویوز کئے لیکن گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر صرف بیرسٹر سلطان اور سردار تنویرالیاس کانام لیا جارہاتھا۔
Comments are closed.