کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت پر دھمکی، گبز نے انڈیا کو بے نقا ب کردیا


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)بھارت نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے سے روکنے کے لیے جنوبی افریقہ کے سینئر کرکٹر ہرشل گبز کودھمکی دی تو جواب میں ہر شل گبز نے ٹویٹر پر بھارت کو بے نقاب کرکے پوری دنیا کو اصل بھارتی چہرہ دکھا دیا۔

جنوبی افریقہ کے سینئر کرکٹر ہرشل گبزنے ٹوئٹر پربیان میں بتا دیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔

ہرشل گبزنے پوری دنیا کو بتا دیاہے کہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر کے پی ایل کھیلنے گئے تو بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس صورت حال میں کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے بھی بتایاہے کہ پلیئرزکے ایجنٹس سے اطلاعات ملی ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، انھوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے ہتھکنڈوں سے نمٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی دھمکیوں کے باعث بعض غیر ملکی کرکٹرز کشمیر پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں تاہم سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشان نے کوئی بھی دباو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کے پی ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments are closed.