آزادکشمیر کی جیت نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے،طلحہ افراسیاب
راولپنڈی(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات کے مقرر کردہ کوآرڈینیٹر برائے راولپنڈی اورپاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ میٹروپولیٹن راولپنڈی کےصدر راجہ طلحہ افراسیاب کیانی نے کہا ہےآزادکشمیر نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے کر مخالفین کے منہ بند کر دیئے ہیں۔
انتخابی نتائج پر جاری بیان میں راجہ طلحہ افراسیاب نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو جیتوا کر ثابت کر دیا ہے کہ اب وہ کسی اور کو لیڈر نہیں مانتے بلکہ صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کو چاہتے ہیں۔
انتخابات غیر جانبدار ہوئے ہیں اور اب اپوزیشن کے پاس دھاندلی کا شور مچانے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ عوام مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو دوبارہ نہیں آزمائیں گے۔ عوام باشعور ہو چکے ہیں۔
تحریک انصاف یوتھ ونگ میٹروپولیٹن راولپنڈی کے صدر راجہ طلحہ افراسیاب کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی جت مبارک ہو۔ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی آزاد کشمیر کا حصہ ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر مسلہ کشمیر اٹھا کر کشمیری عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا۔ مودی کے یار کسی خوش فہمی میں نہ رہیں پاکستان بھی ہمارا تھا کشمیر بھی ہمارا ہے۔
انھوں نے کہا کہ راجہ فارق حیدر کے حلقے میں پی ٹی آئی کی ریلی کا راستہ روک کر اور بعض پولنگ سٹیشنز پر مخالفین نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وہ الیکشن ہار چکے ہیں.
پی ٹی آئی یوتھ ونگ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر قائدین کی زیر قیادت متحدو منظم ہے۔آزادکشمیر کی یوتھ مبارکباد کی مستحق ہے۔
Comments are closed.