سند ہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاون کا فیصلہ


کراچی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )سندھ حکومت نے مختلف شہروں بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈان کا فیصلہ کرلیاہے ، بعض شعبوں کو رعایت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاوس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیاہے مزید پابندیوں کا پہلا مرحلہ اگست کا پہلا ہفت ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ سمیت بعض ناگزیر نوعیت کے شعبوں کو پابندیوں میں رعایات دی جائیں گی،اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزراء اور پارلیمانی لیڈرز شریک ہیں، شرکائے اجلاس کو کورونا وائرس کے کیسز کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال پر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں،
اسی لیے اپوزیشن اراکین اور کاروباری شخصیات کو صوبائی کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں مدعو کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ ایک وباء ہے، ہم سب کی اس حوالے سے ایک آواز ہونی چایئے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گزشتہ روز علمائے کرام کے ساتھ بھی نشست تھی جس میں انھیں کورونا کی موجودہ صورتحال سے آگا ہ کیا گیا۔

کورونا وائرس پر ہونے والے اجلاس کوسیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے ابریفنگ دی اور کہا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 13 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی ہے، کل صوبے میں کورونا کے 45 مریض انتقال کر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اس وقت 39 ہزار 958 کورونا مریض ہیں جن میں سے 1 ہزار 410 اسپتالوں میں داخل ہیں، 102 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 1 ہزار 192 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح کراچی میں 23 فیصد، حیدر آباد میں 14 اعشاریہ 52 فیصد، سکھر میں 2 اعشاریہ 9 فیصد ہے، جب کہ تشخیصی شرح کراچی کے ضلع شرقی میں 33 فیصد، کورنگی میں 21 فیصد، وسطی میں 20 فیصد، غربی میں 19 فیصد، جنوبی اور ملیر میں 17، 17 فیصد ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے بھر میں گزشتہ 29 دنوں میں 469 کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچے، انتقال کرنے والے 323 مریض یعنی 69 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے، انتقال کرنے والے 96 مریض یعنی 20 فیصد وینٹی لیٹرز پر نہیں تھے۔

کراچی ضلع جنوبی میں اب تک 55 ہزار 705 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، یہاں 51 ہزار 53 کورونا مریض صحتیاب اور 753 انتقال کر چکے ہیں، اجلاس میں ڈاکٹرز نے بھی کورونا کی سنگین صورتحال اور اسپتالوں پر دباو کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

Comments are closed.