محمد علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں
سکردو(زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی ہیرو اور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا جسدِ خاکی مل گیا ہے مرحوم کے بیٹےساجد سدپارہ نے تصدیق کردی.
ساجد سدپارہ کے مطابق مرحوم والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے، والد کے دیگر ساتھیوں جان سنوری اور جان پابلو کی باڈیز بھی نظر آرہی ہیں.
ساجد سدپارہ جو خود بھی ان دنوں کے ٹو سرچ مشن پر ہیں نے بتایا کہ ساجد سدپارہ اور ٹیم کیمپ فور پر موجود ہے والد کے جسدِ خاکی کو نکالنے کی تدبیر پر غور کررہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ آج رات یا صبح تک ریسکیو کرکے باڈیز کو نکالنے کی کوشش کرینگے، قوم سے مشن کی کامیابی کے لیے دعاوں کی اپیل کرتا ہوں.
دوسری طرف وزیراطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے بھی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں ہیں، ساجد سدپارہ اور ان کے ساتھ موجود کوہ پیما نے لاشوں کا پتا چلایا۔
انہوں نے کہا کہ پہلی لاش کی نشاندہی صبح 9 بجے ہوئی ہے اور وہ لاش جان اسنوری کی ہے جس نے پیلے اور کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جبکہ دیگر لاشوں کی بھی 12 بجے نشاندہی ہوئی۔
وزیراطلاعات نے بتایا کہ تین کوہ پیمائوں کی لاشیں بوٹل نیک بیس کیمپ سے ملیں ان کا کہنا تھاکہ شام تک لاشوں کے مقام پر پہنچ جائیں گے اور اس کیلئے ہیلی کاپٹر اسٹینڈ بائی ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران پاکستان کوہ پیما علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں لاپتہ ہوگئے تھے۔
Comments are closed.