ٹوکیو اولمپک کا غیر یقینی صورتحال کے باوجود رنگارنگ تقریب سے آغاز

Tokyo 2020 Olympic Games - Opening Ceremony. The Great Britain Olympic team with Hannah Mills and Mohamed Sbihi carrying the national flag during the opening ceremony of the Tokyo 2020 Olympic Games at the Olympic Stadium in Japan. Picture date: Friday July 23, 2021. See PA story OLYMPICS Ceremony. Photo credit should read: Mike Egerton/PA Wire. RESTRICTIONS: Use subject to restrictions. Editorial use only, no commercial use without prior consent from rights holder. URN:61099465 (Press Association via AP Images)


ٹوکیو( ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس غیر یقینی صورتحال کے باوجودرنگارنگ تقریب کے ساتھ شروع ہو گئے، افتتاحی تقریب میں رنگ و نور کی برسات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

ٹوکیو اولمپک میں پاکستان سمیت 206 ملکوں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ جاپان کے شہنشا نے مقابلوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا، ٹینس اسٹار ناومی اوساکا نے اولمپک کی مشعل روشن کی۔

افتتاحی تقریب میں کورونا پروٹوکولز کی پابندی کے ساتھ شرکا جاپان کا جھنڈا تھامے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے،جاپان کے شہنشاہ ناراہیٹو بھی ایونٹ میں پہنچے جبکہ اولمپکس کی عالمی تنظیم آئی او سی کے صدر تھامس بیخ بھی شریک تھے۔

افتتاحی تقریب کے دوران کورونا وبا کا شکار ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی،رنگارنگ تقریب کے ساتھ ہی ٹوکیو اولمپکس کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

اس موقع پرفنکاروں نے تقریب میں جاپان کے ماڈرن ڈانس کا خوبصورت مظاہرہ کیا، اولمپکس کی تاریخ فنکاروں نے منفرد انداز میں پیش کی،تقریب میں کورونا کے باعث ایتھلیٹ کو درپیش مشکلات کو بھی اُجاگر کیا گیا۔

اسٹیڈیم میں تمام ممالک کے دستوں کی آمد ہوئی، پاکستانی دستہ بھی اپنے ثقافتی رنگ میں نظر آیا، دستوں کی اسٹیڈیم میں آمد جاپانی حرف تہجی کے اعتبار سے ہوئی اور سب سے پہلے یونانی دستہ اسٹیڈیم میں داخل ہوا۔

پاکستانی دستے میں خلیل اختر اور ماحور شہزاد نے قومی پرچم تھام کر مارچ پاسٹ کیا،ٹوکیو اولمکپس 2020 میں پاکستانی دستہ 10 ایتھلیٹ پر مشتمل ہے، جن میں پہلی بار تین خواتین ایتھلیٹس بھی شریک ہیں جن میں ماحور شہزاد، بسمہ خان اور نجمہ پروین شامل ہیں۔

اولمپک میں پہلی بار مرد و عورت ایتھلیٹ ایک ساتھ ملک کا جھنڈا تھامے مارچ پاسٹ میں شریک ہوئے،ایونٹ میں مجموعی طور پر 11326 ایتھلیٹ شرکت کر رہے ہیں، جبکہ سب سے بڑا دستہ امریکا کا ہے جو 613 ایتھلیٹ پر مشتمل ہے۔

ٹوکیو اولمپک میں 13 ممالک ایسے ہیں جن کے صرف 2، 2 ایٹھلیٹس کو ٹوکیو اولمپکش میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی جب کہ کورونا وبا کے باعث کچھ افراد نے اسٹیڈیم کے باہر گیمز ملتوی کرنے کے لیے مظاہرہ بھی کیا ۔

Comments are closed.