بیجنگ ،سعودی ولی عہد چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات
بیجنگ (نیٹ نیوز)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے جمعہ کو بیجنگ میں چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ محمدبن سلمان جنوبی ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں چین میں ہیں،سعودی ولی عہد نے بیجنگ کے گریٹ ہال میں چین کے نائب وزیراعظم "ہین ینگ” سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادہ محمدبن سلمان اور چین کے نائب وزیراعظم نے چینی سعودی تعاون فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔
چین میں قیام کے دوران شہزادہ محمدبن سلمان چینی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تجارت، تیل اور پیداواری صنعت کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
سعودی عرب چین کو خام تیل فراہم کرنے والے اہم ترین ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔چین اور سعودی عرب بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ سعودی ولی عہد چین سے پہلیپاکستان اور بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔
Comments are closed.