ٹیکسی مل گئی، افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان کا انتظار
فوٹو : فائل
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے اس ٹیکسی کا کھوج لگا لیا ہے جس میں افغان سفیر کی بیٹی کو لایا گیا تھا پھر دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا.
وزیرداخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے ٹیکسی ڈرائیور کو500 روپے بھی دیئے، افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کرنے کا واقعہ کل کا ہے، افغان سفیر کی بیٹی نے خود ٹیکسی ہائر کی، ٹیکسی ڈرائیور کو افغان سفیر کی بیٹی نے 500 روپے بھی دیئے،افغان سفیر کی بیٹی کو ٹیکسی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان پر کارروائی کی جائے گی، ابھی افغان سفیر کی بیٹی نے کوئی تحریری بیان نہیں دیا، پولیس کو تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کردی جائےگی.
تشدد کے واقعہ کے بعد افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد سے متعلق تحریری درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی اور اس کا انتظار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کیلئے صرف سوشل میڈیا پلیٹ استعمال کیا گیا.
اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا نوٹس لے لیا، ملزمان کو48گھنٹے کے اندر پکڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ترجیحی بنیادوں پر معاملے کی تحقیقات کریں۔ تمام ادارے معاملے کی تحقیقات میں وفاقی پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ پر ترجمان دفترخارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی پر حملہ ہوا وہ رینٹ کی کار پر تھی، واقعہ کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے انوسٹی گیشن شروع کر دی۔
زاہد حفیظ چودھری کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت خارجہ اور متعلقہ ادارے افغان سفیر اور انکی فیملی سے رابطے میں ہیں، افغان سفیر اور انکی فیملی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی مشن کے علاوہ عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت و سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہےاس حوالے سے مزید احکامات جاری کر دیئے ہیں.
Comments are closed.