جے یو آئی صحافیوں کیخلاف پروپیگنڈے بند کرے، اکرام الدین

جرمن(انٹرنیشنل ڈیسک)جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اکرام الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹی جمیعت العلماء اسلام ( فضل الرحمان)صحافیوں کے خلاف بے جا الزامات اور پروپیگنڈے بند کرے.

میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ محمدزمان عادل جیسے صحافیوں کی کردار کشی کرنا ناقابل برداشت ہے. بخشالی سےتعلق رکھنے والے معروف صحافی و سماجی شخصیت محمد زمان عادل کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں.

انھوں نے 1997 میں بخشالی سے صحافت کا آغاز کیا ہے. بخشالی میں پریس کلب کا قیام، بخشالی کانام ملکی سطح پر متعارف کروانے اور بخشالی کے عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانے کیلئے محمد زمان عادل کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں.

اکرام الدین نے کہا کہ وہ مقامی, علاقائی , ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی اداروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں. اور آج کل "منظرعام میڈیا گروپ پاکستان”منظر عام کے چیف ایڈیٹر ہیں.

محمدزمان عادل کو کئی انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے یہی محمد زمان عادل ہیں جن کی ذاتی کوششوں سے بخشالی ومضافات کے غریب, یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے صفہ سکول کے نام سے ایک ادارہ قائم ہے.

ایک ایسے صحافی کے خلاف گزشتہ دنوں سے جمیعت علماء اسلام ( فضل الرحمان) بخشالی کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر بے جا الزامات لگا کر پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں.ہم بخشالی کے ان سیاسی ورکروں کے ان شیطانی حربوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں.

اکرام الدین نے کہا کہ ہم ان سیاسی لوگوں کو چیلینج دیتے ہیں کہ آپ محمد زمان عادل اس کی ٹیم اور منظرعام میڈیا گروپ کی طرف سے ایک بھی غیر مستند یا جانبدارانہ رپورٹ دکھا دیں ہم بھی محمد زمان عادل کا ساتھ نہیں دیں گے.

Comments are closed.