افغان فورسز کے رشوت میں اکٹھے کئے 3ارب روپے طالبان کو مل گئے


اسلام آباد( ویب ڈیسک)طالبان کو افغان سکیورٹی فورسز سے ہی غیبی مالی مدد مل گئی ،افغان فورسز سے چھینی گئی چیک پوسٹوں سے 3 ارب پاکستانی روپے طالبان کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

میڈیا پر برآمد ہونے والے نوٹوں کی دتھیوں کے ڈھیر دکھائے جارہے ہیں ، بتایا جاتاہے کہ یہ وہ رقم ہے جو کہ افغان سکیورٹی اہلکار بارڈرز پر تاجروں سے تجارت کے دوران بطور رشوت لیتے رہے ہیں۔

سپین بولدھک کی پاک افغان سرحد پر افغان سیکورٹی فورسز سے چھینی گئی چیک پوسٹوں سے طالبان کو یہ رقم ملی ہے ،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ وہ رقم ہے جو افغان سیکورٹی فورسز اسمگلروں سے رشوت کے طور پر وصول کرتی تھیں۔

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ان پیسوں کو پاکستان میں حملے کرانے کے لیے دہشت گردوں کو ادائیگی کے لیے استعمال کرتی تھی۔ افغان ایجنسیاں بھارتی و دیگر پاکستان مخالف عناصر کی ذیلی فرنچائز کے طور پر سرگرم ہیں۔

Comments are closed.