انگلینڈ کا کلین سوئپ ، باولرز نے کپتان کی سنچری پر پانی پھیر دیا
لندن(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستانی باولرز نے کپتان بابراعظم کی سنچری پر پانی پھیر دیا اور باولرز 332جیسے پہاڑ ہدف کے باوجود انگلینڈ کو میچ اور سیریز میں کلین سویپ سے نہ بچا سکے.
میزبان برطانیہ نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت کر فٹبال میں شکست پر مشعل اپنے شہریوں کو خوش کر دیا.
انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے 332 رنز کا بڑا ہدف 48 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلش بلے بازوں کے سامنے شاہین شاہ، حسن علی ،حارث روف اور شاداب خان بے بس دکھائی دیے۔
انگلینڈ کے جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 95 گیندوں پر 102 رنز بنائے، حارث رؤف کی بال پر کپتان بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل تھے۔
لیوس گریگوری بھی پاکستانی باؤلرز پر قہر بن کر ٹوٹے اور 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی
، زیک کرولی نے 39، فل سالٹ 37 اور کپتان بین سٹوکس نے 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
حارث رؤف نے 9 اوورز میں 65 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کئے مگر جب انگلینڈ مشکل میں تھا گریگوری کے ہاتھوں پٹائی کھا کر پریشر اپنی ٹیم پر واپس بھی وہی لائے.
شاداب خان نے 10 اوورز میں 61 رنز دے کر دو جبکہ حسن علی نے 9 اوورز میں 69 رنز کی دھلائی کروانے کے بدلے میں صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
شاہین شاہ آفریدی سب سے مہنگے اور اوسط درجہ کی گیند بازی کرتے نظر آئے اور 10 اوورز میں 78 رنز دے دیے تاہم کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
اس سے قبل ایجبسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔
پاکستان نےکپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت تیسرے میچ میں عمدہ بیٹنگ کی اور بلے بازوں کی کارکردگی اچھی رہی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
کپتان بابر اعظم نے 158 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی ایک روزہ میچ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز تھی بابراعظم نے اس دوران کئی ریکارڈ اپنے نام کئے.
بابراعظم کیرس کی بال پر ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 14 چوکے اور چار چھکے شامل تھے، نائب کپتان محمد رضوان نے بھی 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کیرس کی گیند پر سمپسن نے ان کا کیچ لیا.
امام الحق نے 73 گیندوں پر 56 رنز بنائے،
انگلینڈ کے برائیڈن کیرس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ثاقب محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں،
میٹ پارکنسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جیمز ونس کو مین آف دی میچ جبکہ ثاقب محمود کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیادونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی، دوسرا 18 اور تیسرا 20 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.