انڈین شہر لدھیانہ میں پاکستانی کپڑوں کی دکان کھل گئی

اسلام آباد(شکیل تنولی) انڈیا کے شہر لدھیانہ میں پاکستانی کپڑوں کے برانڈ کی شاپ کھل گئی ہے جہاں مقامی خواتین کیلئے پاکستانی برانڈ کے کپڑے سستے داموں دستیاب ہیں.

یہ دکان لدھیانہ کی خاتون پنیت کور نے کھولی ہے اور وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ 70 فیصد گاہک خواتین خریداری کرتے پاکستانی کپڑوں کی ڈیمانڈ کرتی ہیں.

پنیت کور( Puneet kaur) نےبیورو چیف زمینی حقائق ڈاٹ کام سے دکان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بتایا کہ وہ خود بھی پاکستانی کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں.

پنیت کور کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی پاکستانی کپڑے پہنتی ہیں اور وہ کپڑوں کا آن لائن کاروبار کرتی ہیں اس دوران ان کے دل میں خیال آیا کہ پاکستانی کپڑوں کی شاپ کھولی جائے.

انھوں نے اپنی شاپ کا نام (Pakistani Attire) یعنی ” پاکستانی لباس” رکھا ہے اس نام کو اور پاکستان کے کپڑوں کو خواتین نے بہت پسند کیا ہے.

انھوں نے بتایا کہ ان کی دکان پر خواتین کی پسند کے مطابق رنگا رنگ کپڑے ہر ڈیزائن میں پاکستان کے تمام مشہور اور کپڑوں کی ورائٹی دستیاب ہے جس کو انڈیا میں خواتین نے کافی پسند کیا ھے.

IMG 20210712 WA0238
پاکستانی کپڑوں کی شاپ کی مالکن پنیت کور

انھوں نے کہا کہ جوں جوں پاکستانی کپڑوں کی مانگ بڑھتی جائے گی میں گاہک خواتین کی چوائس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی کپڑوں، فیشن اور ڈیزائن کی دستیابی ممکن بناوں گی.

Comments are closed.