سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہو گی

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا یکم ذوالحج 11 جولائی اتوار کو ہوگا.

سعودی عرب میں چاند دیکھنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ذوالحج کے چاند دیکھنے کی کوئی گواہی موصول نہیں ہوئی.

سعودی رویت کمیٹی کے مطابق آج چاند کی پیدائش سورج غروب ہونے سے پہلے ہوئی جسے دیکھنا ممکن نہیں تھا تاہم کل بروز ہفتہ ذوالحج کا غروب سے 36 منٹ تک آسانی سے دیکھا جاسکے گا.

IMG 20210709 WA0291

جسکی بنا پر یکم ذوالحج گیارہ جولائی بروز اتوار کو ہوگی جبکہ یوم عرفہ نو ذوالحج 19 جولائی اتوار کو جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو دس ذوالحج کو منائی جائے گی.

Comments are closed.